ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 150سے زائد مہمان پڑے بیمار

شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 150سے زائد مہمان پڑے بیمار

Mon, 12 Dec 2016 20:52:41  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد: 12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گاندھی نگر کے ایک گاؤں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے 150سے زائد افراد بیمار ہو گئے۔پولیس نے اس کی اطلاع دی۔گاندھی نگر ضلع کے ادلج پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ادلج تعلقہ کے اورساد گاؤں میں کل دیر رات ایک گووند پٹیل نام کے ایک شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں آئے مہمان کھانے کے بعد قے کرنے لگے۔پولیس نے بتایا کہ آج صبح زہریلا کھانے کی شکایت کے بعد 47مہمانوں کو گاندھی نگر سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.،س کے فورا بعد اسی طرح کی شکایت کے بعد 100اور لوگوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 50لوگوں کا علاج گاندھی نگر سول ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جبکہ 104دیگر لوگوں کو علاج کے لیے احمد آباد سول ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دو سول ہسپتالوں میں کل 154لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دوسرے لوگوں کو نجی ہسپتالوں میں بھی لے جایا گیا۔
 


Share: